Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کا خصوصی ویزا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کا خصوصی ویزا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق، اس پروگرام کے تحت غیرملکی کاروباری شخصیات کو بزنس ویزے جاری کیے جائیں گے تاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں میں آسانی سے حصہ لے سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی مجوزہ پالیسی کے تحت ملٹی پل بزنس ویزے جاری کیے جائیں گے، جس سے سرمایہ کاروں کو بار بار ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اہم بات یہ ہے کہ اس پروگرام سے افغان شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، جو پاکستان میں بزنس ویزا کے ذریعے قانونی طور پر کاروباری سرگرمیاں انجام دے سکیں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں اقتصادی تعاون، غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول میں بہتری کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates