دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ جمعرات کو ایشیا پیسیفک ریجنل کوالیفائر میں متحدہ عرب امارات نے جاپان کو شکست دے کر ایونٹ میں جگہ بنائی، یوں یو اے ای ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنے والی آخری ٹیم بن گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کل 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میزبان بھارت اور سری لنکا کے ساتھ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور افغانستان براہ راست شامل ہیں۔
جبکہ نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نیپال، عمان، امریکا اور متحدہ عرب امارات نے کوالیفائنگ مرحلے سے جگہ بنائی ہے۔
ورلڈکپ 2026 کا آغاز 7 فروری کو ہوگا اور 8 مارچ تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔
