Share This Article
وزارت مذہبی امور نے جنوری 2026 سے ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے نیا نظام متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد زائرین کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق یہ نظام نئے سال کی شروعات سے نافذ کیا جائے گا تاکہ مقدس مقامات کی زیارت کے دوران سہولت اور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
نئے نظام کے تحت رجسٹرڈ اور مجاز گروپ آرگنائزرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، اور زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف مجاز گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی سفر کریں۔
