Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

“پنجاب حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے لیے نئے قواعد متعارف کر دیے”

“پنجاب حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے لیے نئے قواعد متعارف کر دیے”

پنجاب حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی 2026 باضابطہ طور پر نافذ کر دی ہے، جو صوبے کے تمام محکموں پر لاگو ہوگی۔

نئے قواعد کے تحت:

  • تمام الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے اب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظوری لازمی ہوگی۔

  • گاڑیاں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو الاٹ کی جائیں گی۔

  • تمام افسران کے لیے پیٹرول کی حد میں 25 لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ پالیسی ڈیپارٹمنٹ آف سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن (S&GAD) کی جانب سے باضابطہ نوٹیفائی کر دی گئی ہے اور تمام متعلقہ سرکاری محکموں میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

اس اقدام کا مقصد سرکاری گاڑیوں کے انتظام کو منظم کرنا، آفیشل ٹرانسپورٹ کے استعمال کو کنٹرول کرنا، اور نئے انتظامی معیار کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

 
 

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates