Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستان میں بجلی اور سولر کا حال

دوستو، آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں آج کل کیا ہو رہا ہے؟
بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ! دسمبر میں لوڈشیڈنگ شروع ہوئی، جنوری میں بھی جاری ہے، اور کئی جگہوں پر بجلی چھ چھ، آٹھ آٹھ گھنٹے بند رہتی ہے۔ گیس پہلے ہی کم ہے، رات کو تقریباً دس بجے بند ہو جاتی ہے۔ سردیوں میں لوگ کپڑے اوڑھ کر، موم بتی جلا کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

اور دوسری طرف، سولر انرجی کی پالیسی دیکھیں۔ حکومت عوام کو موٹیویٹ نہیں کر رہی کہ وہ سولر لگائیں، بلکہ ہر ممکن طریقے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سولرز کے پرائز کم کر دیے گئے ہیں، اور جو لوگ اربوں روپے لگا کر کمرشل یونٹس لگاتے ہیں، انہیں بھی ڈسکریج کیا جا رہا ہے۔

آخر یہ حکومت کیا کر رہی ہے؟ آپ لوگ کہاں سے آئے ہیں؟ کہاں بیٹھ کر یہ سب سوچتے ہیں؟ یہ وہ سوال ہیں جو آج کل ہر عام پاکستانی ایک دوسرے سے پوچھ رہا ہے۔

 سردیوں میں، لوڈشیڈنگ اور گیس کی کمی کے درمیان، لوگ بس یہ سوچ رہے ہیں: “ہماری محنت کی قیمت کہاں جا رہی ہے؟” وقت ہے سوچنے کا، وقت ہے آواز اٹھانے کا!

— عمران یوسف

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates