Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کردیا

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ نے ملک بدر کرتے ہوئے آج صبح وطن واپس بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ لندن ایئرپورٹ سے پاکستان جانے والی پرواز کے ذریعے روانہ ہوئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق رجب بٹ کی ملک بدری کی اصل وجہ ان کے برطانوی ویزے کی منسوخی بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے ویزا کینسل ہونے کے بعد ان کی برطانیہ میں مزید موجودگی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔

رجب بٹ، جو سوشل میڈیا پر اپنے ویلاگز اور مختلف موضوعات پر مبنی ویڈیوز کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، اس حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کر سکے۔ تاہم یہ کارروائی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کے درمیان بحث کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates