Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

امریکا کا سعودی عرب کو جدید 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے پر غور، اربوں ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری باقی

امریکا کا سعودی عرب کو جدید 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے پر غور، اربوں ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری باقی

امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید 48 ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اور غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب سعودی عرب نے باقاعدہ طور پر ان طیاروں کی خریداری کی درخواست دی۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس درخواست کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم اربوں ڈالر مالیت کے اس ممکنہ دفاعی معاہدے کے لیے ابھی ٹرمپ کابینہ اور کانگریس کی حتمی منظوری درکار ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاملے پر پینٹاگون، وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو براہِ راست ایف-35 طیاروں کی فراہمی کی درخواست دی تھی، جو کہ لاک ہیڈ مارٹن کی تیار کردہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین جنگی طیارے ہیں۔ پینٹاگون ابھی تک اس مجوزہ فروخت پر غور کر رہا ہے اور کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates