امریکہ نے پاکستان کا منہ ایک دفعہ پھر کالا کر دیا اور پچھتر ممالک میں شامل کر کے امیگریشن یعنی پاسپورٹ نہ دینے والی پابندی لگا دی، جبکہ انڈیا خوشی خوشی اس میں شامل نہیں ہوا۔
سوچیں ، انڈیا تو پہلے ٹرمپ کے نشانے پر تھا، ہر دن انڈیا پر پابندیوں کا ڈھنڈورا بج رہا تھا، پاکستانی عوام کو بڑی ونڈرفل قوم کہا جا رہا تھا، ہمارا پرائم منسٹر بھی ونڈرفل، ہمارا آرمی چیف بھی زبردست، اور پھر اچانک… پاکستان کو اس نئی امیگرنٹ پالیسی میں ڈال دیا گیا!
بہت دلچسپ بات یہ ہے کہ، نارمل سٹڈی ویزے، ورک ویزے، یا بزنس ویزے تو سب کو مل رہے ہیں، یعنی آپ اپنا بزنس کر سکتے ہیں، پڑھائی کر سکتے ہیں، جاب کر سکتے ہیں، لیکن گرین کارڈ یا مستقل امیگرنٹ ویزا کے خواب اب اچانک روک دیے گئے۔
اور انڈیا؟ آرام سے آئے، پاسپورٹ لے، بزنس کرے، سب کچھ۔
اب پاکستانی عوام سوچ رہی ہے: یہ انصاف ہے یا کچھ اور؟ اور یہ سیاست کے کھیل کیسی حرکتیں ہیں، جن میں ایک دن تعریفیں، اگلے دن پابندیاں؟
