Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ٹک ٹاک نے پاکستان میں “TikTok For Business Ads Manager” لانچ کر دیا

کراچی: ٹک ٹاک نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم “TikTok For Business Ads Manager” متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMBs) کو ڈیجیٹل اشتہارات کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔

اس نئے پلیٹ فارم کے ذریعے مقامی کاروباری افراد بغیر کسی خصوصی تکنیکی مہارت کے اشتہاری مہمات تیار، بجٹ مینیج اور نئے صارفین تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ یہ سہولت خاص طور پر اُن تاجروں کے لیے بنائی گئی ہے جو کم وسائل میں مؤثر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے ہیڈ آف گلوبل بزنس سلوشنز، بیرس آلڈانماز کے مطابق یہ پلیٹ فارم محلے کی چھوٹی دکانوں سے لے کر فیشن برانڈز تک، ہر قسم کے کاروبار کو ٹک ٹاک کی انتہائی متحرک اور وسیع کمیونٹی سے جوڑنے میں مدد دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پاکستان میں کاروباری ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا چاہتا ہے، تاکہ مقامی برانڈز ڈیجیٹل دنیا میں اپنی موجودگی مضبوط بنا سکیں۔

ماہرین کے مطابق ٹک ٹاک کا یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے فروغ اور چھوٹے کاروباروں کی آن لائن ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates