Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ٹریفک ایڈوائزری: اسلام آباد میں متعدد سڑکیں 6 گھنٹوں کے لیے بند

ٹریفک ایڈوائزری: اسلام آباد میں متعدد سڑکیں 6 گھنٹوں کے لیے بند

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر میں مختلف سڑکوں کی عارضی بندش کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق آج صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک اسلام آباد کی متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز روڈ اور فیصل ایونیو پر متبادل راستے (ڈائیورشنز) فراہم کیے جائیں گے۔

اسی طرح سری نگر ہائی وے اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی ٹریفک ڈائیورشنز نافذ ہوں گی۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارگلہ روڈ، کلب روڈ اور سروس روڈز کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کریں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی کرتے وقت اضافی 20 سے 25 منٹ کا وقت مدنظر رکھیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عملہ سڑکوں پر موجود ہوگا تاکہ شہریوں کو رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates