Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

سہ ملکی سیریز: فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے

پاکستان اور سری لنکا آج سہ ملکی سیریز کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق، فائنل میچ راولپنڈی میں شیڈول ہے، جہاں ٹاس شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز چھ بجے کیا جائے گا۔

سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 سے شکست کھانے کے بعد سہ ملکی ٹورنامنٹ میں بھی اپنے ابتدائی میچز پاکستان اور زمبابوے کے خلاف ہار گئی تھی۔

تاہم بعد میں اس نے مسلسل دو میچز جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates