Share This Article
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین نے جان بوجھ کر امریکی سویا بین کی خریداری بند کر دی ہے، جو کہ “امریکی معیشت سے دشمنی” کے مترادف ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ چین کے اس اقدام سے امریکی کسانوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، اسی لیے امریکا اب چین سے کوکنگ آئل سمیت دیگر مصنوعات کی درآمد بند کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اپنا کوکنگ آئل تیار کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، اس لیے “ہمیں چین سے خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
