Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت، نیلامی جلد متوقع — سی ای او سلمان نصیر

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت، نیلامی جلد متوقع — سی ای او سلمان نصیر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے اعلان کیا ہے کہ لیگ میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے جلد نیلامی کا عمل شروع کیا جائے گا؛ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بڈ کرنے والی پارٹیز کو مختلف شہروں کے ناموں پر مشتمل ایک پول دیا جائے گا، جن میں سے وہ انتخاب کریں گی، جب کہ نئی ٹیموں کے شہروں میں بھی پی ایس ایل میچز منعقد کیے جائیں گے۔ سلمان نصیر کے مطابق دسویں ایڈیشن کے بعد لیگ کی ویلیوایشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ رواں ہفتے سامنے آ جائے گی، جبکہ گیارہویں ایڈیشن کے میچز پشاور میں کرانے کا بھی ارادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں میچز کے دوران شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر بھی توجہ دی جائے گی، اور پی ایس ایل کی الگ کمپنی بننے کے بعد پی سی بی کے تجربے اور وسائل سے لیگ کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش جاری ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates