Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستانیوں پر ویزا پابندی کی خبروں کی UAE کی تردید

متحدہ عرب امارات (UAE) کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل نے پاکستانی شہریوں کو ویزے نہ دیے جانے کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ویزہ پروسیسنگ معمول کے مطابق جاری ہے۔

UAE کے قونصل جنرل بخیت عطیق الرمیثی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
تمام ویزا کیٹیگریز کھلی ہیں اور قونصلیٹ اس وقت درخواستوں کی ریکارڈ تعداد موصول کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درخواستوں میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ کئی اقسام کے ویزوں کے لیے ایک ماہ سے زیادہ آگے کی اپائنٹمنٹس بک کی جا رہی ہیں، جو گزشتہ تین سال کا سب سے زیادہ رش ہے۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ UAE پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا، اور پاکستانی پاسپورٹ UAE اور سعودی عرب میں پابندی کے قریب تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ UAE صرف نیلی پاسپورٹ یا سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے دے رہا ہے۔

UAE کے قونصل جنرل نے ان تمام دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستانیوں پر کوئی ویزا پابندی نہیں ہے
اور تمام کیٹیگریز میں ویزے معمول کے مطابق جاری کیے جا رہے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates