Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

حکومتی اسکیم کے تحت حج 2026 کے لیے 1 لاکھ 18 ہزار پاکستانی عازمین تیار

حکومتی اسکیم کے تحت حج 2026 کے لیے 1 لاکھ 18 ہزار پاکستانی عازمین تیار

حج 2026 کے لیے حکومتی اسکیم کے تحت عازمین کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کی دوسری اور آخری قسط کامیابی سے جمع ہو گئی ہے، جس میں 1 لاکھ 18 ہزار منتخب عازمین نے 6 لاکھ 50 ہزار روپے کی دوسری قسط جمع کروائی۔

عازمین کی سہولت کے لیے وزارت نے رقم کی ادائیگی کو ایک بار میں جمع کروانے کے بجائے دو اقساط میں ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔
درخواستیں پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر منظور کی گئیں، اور اس مرتبہ کوئی قرعہ اندازی نہیں ہوئی۔

وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ تمام منتخب عازمین اب ادائیگی مکمل کر چکے ہیں اور حج سے متعلق انتظامات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates