امریکا نے نائجیریا کے شمالی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں، جہاں شدت پسند تنظیم شہریوں کو نشانہ بنا رہی تھی۔ امریکی بحریہ نے داعش کے اہداف پر ٹام ہاک کروز میزائل داغے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کی رات ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی نائجیریا کی حکومت کی درخواست اور باہمی تعاون سے کی گئی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ حملے ان داعش عناصر کے خلاف کیے گئے جو مسیحی شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نائجیریا میں تشدد کا سلسلہ جاری رہا تو امریکا مستقبل میں مزید کارروائیوں سے بھی گریز نہیں کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو معصوم شہریوں کے قتل کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، اور امریکا عالمی امن کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
