Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

وائرل ٹک ٹاک جھگڑا: بیوی کے اہلخانہ کا شوہر پر حملہ

بیوی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر شوہر کو بھاری قیمت چکانا پڑ گئی؛ گھر میں گھس کر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں

تفصیلات کے مطابق چونیاں کی ظہیرآباد کالونی میں بیوی کے اہلِ خانہ نے داماد پر اس وقت مبینہ طور پر حملہ کر دیا جب اس نے اپنی بیوی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے منع کیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کامران کو گھر سے گھسیٹ کر گلی میں لے جاتے ہیں اور اسے مکوں، لاتوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

متاثرہ شخص کامران کا کہنا ہے کہ اس کا ’’واحد قصور‘‘ یہ تھا کہ اس نے اپنی بیوی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکا، جس پر اس کی بیوی نے اپنے گھر والوں کو بلالیا۔

کامران نے الزام لگایا کہ اس کے سسر انوار اور ساتھیوں نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر اسے بری طرح مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

میڈیکل رپورٹ کے بعد کامران نے سٹی پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

پولیس نے ویڈیو اور شکایت کی بنیاد پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates