Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ویرات کوہلی کا ناپسندیدہ ریکارڈ، ون ڈے کیریئر میں سب سے زیادہ ’صفر‘ پر آؤٹ ہونے والے موجودہ کرکٹر بن گئے

ویرات کوہلی کا ناپسندیدہ ریکارڈ، ون ڈے کیریئر میں سب سے زیادہ ’صفر‘ پر آؤٹ ہونے والے موجودہ کرکٹر بن گئے

ایڈیلیڈ: ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ رکھنے والے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور مگر ناپسندیدہ سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ وہ اب موجودہ کرکٹرز میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں کوہلی ایک بار پھر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل وہ پہلے ون ڈے میں بھی صفر پر پویلین لوٹے تھے۔

یہ پہلا موقع ہے جب ویرات کوہلی اپنے ون ڈے کیریئر میں مسلسل دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق، 304 ون ڈے میچز کھیلنے والے کوہلی اب تک 18 بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوچکے ہیں، جو موجودہ پلیئنگ کرکٹرز میں سب سے زیادہ ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر کوہلی کے ہم وطن روہت شرما ہیں، جو اپنے ون ڈے کیریئر میں 17 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب، مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ سری لنکا کے سابق اوپنر سنتھ جے سوریا کے پاس ہے، جو 445 میچز میں 34 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates