واہ کینٹ کے علاقے لالہ زار کالونی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون سمیرا عزیز کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک ہفتہ قبل قطر سے اپنے چچا شوکت اور فیصل کے ہمراہ پاکستان آئی تھی۔ واقعے کے بعد مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی۔ پولیس نے سب انسپکٹر آصف اقبال کی مدعیت میں غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ شام ولید، اسرار اور صابر مقتولہ کے گھر آئے، جہاں والد اور چچا فیصل و شوکت بھی موجود تھے۔ گھر میں بیٹھ کر مشاورت کی جاتی رہی، جس کی باتیں مقتولہ کی بہن نے بھی سنیں۔
Hide comments
