Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں بڑی اپ گریڈ کی تیاری کر رہا ہے۔

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے اسٹیٹس اپڈیٹ فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔ نئی تبدیلی کے تحت اسٹیٹس اپڈیٹس کو ایپ کے اوپری حصے (ٹاپ بار) میں دکھانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ٹاپ بار وہ حصہ ہے جہاں پروفائل آئیکن نظر آتا ہے۔ اس فیچر کے بعد صارفین کو وہیں سے براہِ راست اسٹیٹس دیکھنے کی سہولت ملے گی، جس سے اسٹیٹس تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔

اس اپڈیٹ کے تحت جن لوگوں سے آپ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں، ان کے اسٹیٹس چیٹ ٹیب کے اوپر دکھائی دیں گے۔ اس طرح صارفین چیٹ اسکرین چھوڑے بغیر ہی اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔

مزید یہ کہ چیٹ ٹیب میں اسکرول کرنے پر بھی کانٹیکٹس کے اسٹیٹس ایک قطار کی شکل میں نظر آئیں گے، تاکہ فوری اور آسان رسائی ممکن ہو سکے۔

یہ فیچر فی الحال ٹیسٹنگ مرحلے میں ہے اور ابھی عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، اس لیے اس کی حتمی ریلیز کی تاریخ ابھی واضح نہیں۔

 
 

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates