ڈنیڈن: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف اہم مقابلے میں مدمقابل ہوگی۔
گزشتہ میچ میں پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف شاندار آغاز کیا تھا اور جیت کے قریب تھی، مگر بارش کے باعث میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف بھی قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی اور حریف ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو مشکلات میں ڈالا، لیکن بدقسمتی سے کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی مشقیں کیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ آج کے میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
تاہم، بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔ موسم کی صورتحال آج کے میچ پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔
