Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

زینب قیوم کا انکشاف: “شوہر کے لیے سب کچھ کیا، مگر شادی صرف 10 ماہ چلی”

زینب قیوم کا انکشاف: “شوہر کے لیے سب کچھ کیا، مگر شادی صرف 10 ماہ چلی”

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم نے اپنی ناکام شادی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ ایک ویب شو میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی صرف دس ماہ میں ختم ہوگئی تھی۔

زینب قیوم نے بتایا کہ انہوں نے 2010 میں شادی کی تھی، جس کے بعد وہ دبئی اور پھر لندن منتقل ہوئیں، تاہم شوہر نے چند ماہ بعد ہی طلاق دے دی۔

انہوں نے بتایا،

“میں نے تو سوچ رکھا تھا کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی، اور جو میرے ساتھ زیادتی کرے گا، اس کا جواب میرے بچے دیں گے، مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔”

اداکارہ نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد سخت مایوسی اور دکھ کا شکار ہوئیں، اور سوچتی رہیں کہ ایک کامیاب کیریئر کے باوجود وہ شادی جیسے رشتے میں ناکام کیوں ہوئیں۔

زینب کے مطابق، “میرے شوہر سمجھتے تھے کہ ہم ایک دوسرے کے لیے موزوں نہیں، مگر میں ان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے خود ہی فیصلہ کرلیا۔ میں نے ان کے لیے سب کچھ کیا، اس لیے مجھے کوئی پچھتاوا نہیں۔”

واضح رہے کہ زینب قیوم پاکستان فیشن انڈسٹری کی صفِ اول کی ماڈلز میں شمار ہوتی ہیں اور متعدد مقبول ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انہیں 2004 میں لکس اسٹائل ایوارڈ میں سال کی بہترین ماڈل کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates