Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

زلفی بخاری کی ہمشیرہ کا نیب کی جائیداد نیلامی کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

زلفی بخاری کی ہمشیرہ کا نیب کی جائیداد نیلامی کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری کی ہمشیرہ سیدہ سکینہ بخاری نے جائیداد نیلامی سے متعلق نیب کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے معاملہ آج ہی کے لیے مقرر کر دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔

درخواست گزار کی جانب سے سینیٹر بابر اعوان نے وکالت نامہ جمع کرایا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’جائیداد کی بہنوں میں تقسیم سے قبل اس کی نیلامی غیر قانونی ہے، لہٰذا نیلامی کا عمل روکا جائے۔‘‘

یاد رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے سیدہ سکینہ بخاری کی جائیداد نیلامی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے خلاف اب انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

 

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates