Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

تنخواہ دار طبقے سے ریٹیلرز، ہول سیلرز اور ایکسپورٹرز کے مجموعی ٹیکس سے دوگنا محصول وصول

تنخواہ دار طبقے سے ریٹیلرز، ہول سیلرز اور ایکسپورٹرز کے مجموعی ٹیکس سے دوگنا محصول وصول

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس کی مد میں 130 ارب روپے وصول کیے گئے، جو کہ ریٹیلرز، ہول سیلرز اور ایکسپورٹرز سے حاصل ہونے والے مجموعی ٹیکس سے دوگنا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 110 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا، یعنی رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 20 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق اس مالی سال کے اختتام تک تنخواہ دار طبقے سے 600 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جب کہ گزشتہ مالی سال میں اس طبقے سے 545 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں جائیداد کی خرید و فروخت سے 68 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوا، جو پچھلے سال کی پہلی سہ ماہی میں حاصل ہونے والے 41 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ تین ماہ کے دوران ایکسپورٹرز نے 45 ارب روپے، ہول سیلرز نے 14.6 ارب روپے اور ریٹیلرز نے 11.5 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرایا۔

ماہرین کے مطابق تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھنے سے ٹیکس نظام میں توازن کی کمی ظاہر ہوتی ہے، اور دوسرے کاروباری شعبوں کی کم شمولیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates